سندھ اور بلوچستان میں زیادہ بارشیں ہونگی،متعلقہ حکام کو الرٹ رہیں،شیری رحمان کا ٹوئٹ

اسلام آ باد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں گزشتہ 13 دنوں سے مون سون کا شدید دباؤ ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا سندھ میں 30 سال کی اوسط سے 625 فیصد اور بلوچستان میں 501 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا محکمہ موسمیات نے آج سے شروع ہونے والی موسلادھار بارشوں میں مزید اضافے کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا ایک بار پھر سندھ اور بلوچستان میں زیادہ بارشیں ہونگی، اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔