اسلام آباد(آن لائن)سابق ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی۔ درخواست میں سیکرٹری نیشنل اسمبلی،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ونگ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے دائر اختیار سے تجاوز کرکے مجھے طلب کرنے کا نوٹس کیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے، جب تک کیس زیر التوا ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نوٹس پر حکم امتناع جاری کیا جائے، طیبہ گل نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بدنیتی پر مبنی درخواست دی، طیبہ گل کی اسں سے قبل احتساب عدالت لاہور میں بھی درخواست زیر التوا ہے، طیبہ گل سے متعلقہ درخواست فیڈرل شریعت کورٹ کے سامنے بھی زیر التوا ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے متوازی پروسیڈنگز چلا کر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا،یہ بھی خارج از امکان نہیں، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ذاتی مفاد کے لیے درخواست دلوائی ہو،متاثرہ خاتون کے لیے متعلقہ فورم موجود ہیں،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی انکوائری شروع نہیں کر سکتی، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے خلاف نیب انکوائری پہلے ہی زیر التوا ہے،یہ بھی ہو سکتا ہے چیئرمین کوئی بدلہ لینا چاہتا ہو یا اس طرح بلا کر اپنی انکوائری کے معاملے میں فائدہ لینا چاہتا ہو۔
Load/Hide Comments



