دو دنوں میں شہر میں 400 ملی میٹر بارشیں ہوئیں۔ 95 فی صد علاقوں میں پانی نکال دیا ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی(آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دو دنوں میں شہر میں 400 ملی میٹر بارشیں ہوئیں۔ 95 فی صد علاقوں میں پانی نکال دیا ہے، رات دیر تک بقیہ علاقوں سے بھی بارشوں کا پانی نکال دیا جائے گا۔ مسلسل بارشوں اور سمندر میں ہائی ٹائیڈ کی وجہ سے مسائل بڑھے۔ انہوکہا کہ صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، ایڈمنسٹریٹر کراچی سمیت کے ایم سی، ڈی ایم سیز، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ضلعی انتظامیہ سڑکوں پر کام کرتے نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے تنقید کرتے رہیں سندھ حکومت اپنا کام کرتی رہے گی۔ اگر دوبارہ بھی بارش ہوئی تو سندھ حکومت سڑکوں پر اسی طرح کام کرتے نظر آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیپی ٹی انڈر پاس کلفٹن پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے مخالفین کی جانب سے چھٹی کی باتیں الزام ہیں۔ ہر ضلع میں وزراء موجود تھے، کام کی نگرانی کر رہے تھے۔ ان کی ویڈیوز میں نے خود ٹوئٹ کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلاؤ برسٹ ہوئے، جس کی وجہ سے سڑکوں پر پانی موجود تھا۔ سندھ حکومت نے قدرتی نالوں اور پمپنگ سے پانی نکالا۔ کے پی ٹی انڈر پاس کو صبحِ 6 بجے تک وزراء نے کھڑے ہو کر کلیئر کرایا ہے۔ سب میرین انڈر پاس پر کام جاری ہے، رات تک کلیئر کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ خود امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے پیر اور منگل روز پورے شہر کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے 95 فی صد سڑکیں ک کھلی ہوئی ہے۔ اولڈ سٹی ایریا میں مسئلہ ہے۔ کسٹم ہاؤس پر پمپنگ کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے اخراج کیلئے ٹائم چاہیے تھا، ہم نے اس ٹائم میں کام کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں اور علاقوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے مستند اکاونٹس سے وائرل کر کے پروپیگنڈا کیا گیا۔