بیت المقدس (آن لائن) امریکی صدر کی حیثیت سے جو بائیڈن مشرق وسطی کے دورے کے پہلے مرحلے میں بدھ 13جولائی کواسرائیل پہنچ گئے۔ جہاں وہ اسرائیلی رہنما ان سے ایران کے خلاف سخت اقدامات کی اپیل کریں گے۔ بائیڈن جمعے کے روز سعودی عرب پہنچیں گے، امریکی صدر کا طیارہ یہودی ریاست اور سعودی عرب کے درمیان غیر معمولی براہ راست پرواز بھی کرے گا۔ ریاض نے اسرائیل کو اب تک باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔امریکی صدر کی حیثیت سے مشرق وسطی کے دورے کے دوران سب کی نگاہیں سعودی عرب پر ہوں گی۔ خیال رہے کہ سن 2018 میں سعودی نژادامریکی شہری صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد بائیڈن نے سعودی عرب کو ”اچھوت” قرار دیا تھا۔جمعے کے روز سعودی عرب پہنچنے سے قبل بائیڈن اسرائیلی رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔ اسرائیلی رہنما ان سے ایران کے خلاف باہمی تعاون کو مزید وسیع کرنے کی اپیل کر یں گے۔ وہ فلسطینی رہنماوں سے بھی ملاقات کریں گے جو اسرائیلی جارحیت کو قابو میں رکھنے میں واشنگٹن کی ناکامی سے مایوس ہیں۔وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں بتایا کہ تل ابیب میں بائیڈن “اسرائیل کی سلامتی اور خوشحالی کے حوالے سے امریکہ کے ٹھوس وعدوں کا اعادہ کریں گے۔
Load/Hide Comments



