جہانیاں (آن لائن) 15 جولائی کی دوپہر سورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا قبلہ کا رخ متعین کیا جا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق 15جولائی جمعرات کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر چھبیس منٹ پر سورج بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گااس وقت بیت اللہ شریف کا سایہ نہیں ہو گادنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گاقبلہ کا رخ متعین کرنے کیلئے مقررہ وقت پر ایک چھڑی زمین میں گاڑ دیں اور چھڑی کے سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اس خط کے شمالاً جنوباًزاویہ قائمہ بنائیں یہی قبلہ رخ ہو گا۔یہ رواں سال 2022ء کے دوران اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہوگااس سے قبل 28مئی کو سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر آیا تھا جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کرلیا گیا۔واضح رہے کہ ہرسال دو مرتبہ سورج عین خانہ کعبہ کے اوپرآتا ہے،اس سے قبل سورج خانہ کعبہ کے اوپر سال میں پہلی بار 28 مئی اور دوسری بار 15 جولائی کو آتا ہے۔
Load/Hide Comments



