فیصل آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ 17 تاریخ کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں ہر طرف شیر دھاڑے گا اور پنجاب کے عوام مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے دھاندلی زدہ حکومت اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے‘ اپنے پونے چار سالہ دور میں گذشتہ نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا تھا‘ اب پاکستان کے اصل وارث آ گئے ہیں‘ بہت جلد وزیراعظم شہباز شریف قوم کو بہت بڑا ریلیف پیکیج دینے کا اعلان کریں گے‘ جس سے غربت ختم ہو گی اور مہنگائی میں بھی خاطر خواہ کمی ہو جائے گی‘ انہوں نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایک دو دن میں وزیراعظم شہباز شریف پیٹرول کی قیمتوں میں بی حیرت انگیز کمی کا اعلان کریں گے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پر سی سی 78کے سینئر رہنما حاجی خالد محمود صدیقی‘ سابق چیئرمین رانا عطاء محی الدین‘ کوارڈی نیٹر ملک شہزاد‘ محمد نوید‘ اور سابق اقلیتی کونسلر ڈاکٹر دلنواز تیجا‘ سابق چیئرمین میاں ذوالقرنین حیدری اور دیگر مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا“ چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ سی سی 78 میرا گھر ہے اور پیپلزکالونی نمبر2 کے بزرگوں‘ نوجوانوں اور خواتین نے مجھے ووٹ دے کر کامیاب کروایا ہے‘ میری کوشش ہے ہے کہ سی سی78 میرے حلقہ انتخاب میں واپس آئے‘ انہوں نے کہا کہ میاں طاہر جمیل ایم پی اے میرا بازو ہے جس نے میری غیر موجودگی میں حلقے میں میری نمائندگی کا حق ادا کیا ہے‘ انہوں نے سی سی 78 کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے میری ہر کال پر لبیک کہا اور میری ہر احتجاجی تحریک میں میرا ساتھ دیا‘ میرے گھر کے دروازے آپ کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔
Load/Hide Comments



