لندن (آن لائن)برطانیہ کی حکمراں کنزرویٹیو پارٹی نے بتایا کہ وزیر اعظم بورس جانسن کے جانشین کا انتخاب پانچ ستمبر کو ہوگا۔ اس وقت 11 امیدوار اس عہدے کی دوڑ میں شامل ہیں اور ووٹنگ کا عمل اس ہفتے شروع ہو جائے گا۔نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے عمل کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین گراہم بریڈی نے کہاکہ میری شدید خواہش ہے کہ یہ عمل آسانی، سہولت اور صاف ستھرے طریقے سے حتی الامکان جلد از جلد مکمل ہوجائے۔برطانیہ کے پارلیمانی نظام کے تحت بورس جانسن کے جانشین خود بخود وزیر اعظم بن جائیں گے اور اس کے لیے کسی عام انتخابات کی ضرورت نہیں ہوگی۔وزیر اعظم کے انتخاب کے عمل کو تیز کرنے کے لیے امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے معمول کے آٹھ اراکین پارلیمان کے بجائے کم از کم 20 اراکین پارلیمان کی تائید کی ضرورت ہوگی۔ اور جو امیدوار پہلے دور کے مقابلے میں کم ازکم 30 اراکین پارلیمان کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہوتا ہے وہ عہدے کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔
Load/Hide Comments



