انقلاب ووٹ سے آنا ہے یا سری لنکا کی طرز پر؟ فیصلہ مقتدر قوتوں نے کرنا ہے،فواد چوہدری کا ٹوئٹ

اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انقلاب ووٹ سے آنا ہے یا سری لنکا کی طرز پر؟ فیصلہ مقتدر قوتوں نے کرنا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں نے ثابت کیا ہے کہ عام آدمی اس وقت انقلاب کیلئے تیار ہے، ضمنی انتخابات میں آزاد سروے اور تجزیہ کار تحریک انصاف کی کامیابی کی پیشگوئی کر رہے ہیں، اس لیے دھاندلی کی کوشش بے کار ہے،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم انقلاب کے دہانے پر ہیں، انقلاب ووٹ سے آنا ہے یا سری لنکا کی طرز پر اس کا فیصلہ مقتدرقوتوں نے کرنا ہے۔