آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حج کی سعادت حاصل کرلی

راولپنڈی(آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حج کی سعادت حاصل کرلی۔تمام مناسک کی ادائیگی کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کی حج کے موقع ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ مسجد الحرام میں موجود ہیں،وہ وہاں لوگوں میں گھل مل گئے اور تصاویر بنوائیں،آرمی چیف کو اپنے درمیان دیکھ کر وہاں موجود پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا اوران کے ساتھ تصاویر بنوائیں، جنرل قمر جاوید باجوہ نے وہاں پر موجود لوگوں سیمصافحہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے اپنے درمیان لوگوں سے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے دعا کریں جب کہ لوگوں نے بھی جنرل قمر باجوہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔