چوہدری شجاعت سے بیرسٹر سلطان محمود کی ملاقات،خیریت دریافت کی

لاہور (آن لائن) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ہفتہ کو صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے صحت سے متعلق خریت دریافت کیا۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں تا ہم نظریاتی اختلافات ہوتے رہتے ہیں اور نظریاتی اختلاف باپ بیٹے میں بھی ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا نئی نسل کے نظریات کا احترام کرنا چاہیے،سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت میں نہیں بدلنا چائیے، نئی نسل کے خیالات کا احترام کرنا چاہیے۔ اس موقع پربیرسٹر سلطان محمود نے کہا چودھری صاحب دور اندیش آدمی ہیں۔ کشمیر کے مسائل پر ان سے رہنمائی لیتا ہوں،بھارت کی طرف سے جو اقدامات اٹھائے گئے انکے حوالے سے چودھری صاحب سے رہنمائی لیتا ہوں،چودھری شجاعت اور ان کے والد کی کشمیر اور پاکستان کے لیے قربانیاں دیں۔