اسلام آباد(آن لائن) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی۔ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ گئی۔ مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں نماز عید کے بڑے اجتماعات میں لاکھوں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔سعودی عرب کے شاہ سلمان نے عید کے موقع پراپنے خطاب میں پوری دنیا کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے،متحدہ عرب امارات اوردیگر خلیجی ممالک میں بھی مسلمانوں نے عید الاضحی منا ئی اوراللہ کی راہ میں جانورقربان کرکے کے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کو تازہ کی، برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں بھی عیدالاضحیٰ منائی گئی، ترکی، بھارت، افغانستان میں بھی عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی، ترک صدر طیب ایردوان نے امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے یہ بابرکت ایام رحمتیں لائیں اورہمارے مظلومین کی نجات کا ذریعہ بنیں-
Load/Hide Comments



