اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیوٹرلز سے بات ہوئی تو ایک ہی موقف ہے، فری اینڈ فیئر الیکشن ہو،کسی بیرونی اور اندرونی طاقت کے ذریعے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں چل رہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی نیوٹرلز کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں اور وہ اپنی فوج کے ساتھ نہیں لڑنا چاہتے،لڑائی میں صرف ملک کمزور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھ جاوں۔ انہوں نے کہا چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا ملکی معیشت کو تباہ کرنے والوں نے 1100 ارب روپے کا این آر او لیا۔ انہوں نے کہا حکومت اگر مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں تو کر لے،میں نہیں ڈرتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں تھے تومختلف چھوٹی جماعتیں بلیک میل کرتی رہیں،عثمان بزدار کے سوا باقی امیدوار ایک دوسرے کے نام پر بطور وزیر اعلیٰ مطمئن نہیں تھے، علیم خان اور پرویز الہیٰ بطور وزیر اعلیٰ ایک دوسرے کے نام سے راضی نہیں تھے۔
Load/Hide Comments



