اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے پنجاب کے اضلاع کے دوروں اور اجتماعات سے خطاب کا پروگرام جاری کر دیا۔ مریم نواز 11 جولائی سے 15 جولائی تک مختلف اضلاع میں اجتماعات سے خطاب کریں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 11 جولائی کو ساہیوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی۔ 12 جولائی کو جھنگ، 13 جولائی کو لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ 14 جولائی کو خوشاب اور راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کریں گی۔ 15 جولائی کو لاہور اور ملتان کا دورہ کریں گی اور اجتماعات سے خطاب کریں گی۔
Load/Hide Comments



