لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے گروپس ٹوٹ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، تحریک انصاف کا گراف دن بدن نیچے آ رہا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کمپین میں دن بدنہے۔ اسد عمر نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر الزام لگانا شروع کر دیے ایک جگہ بھی دھاندلی کے ثبوت پیش نہ کر سکے۔ یقینی شکست کو دیکھتے ہوئے انہوں نے دھاندلی کے الزامات لگانے شروع کر دیے۔ الیکشن سے فرار اختیار کرنے کیلئے بہانے بنائے جارہے ہیں۔ اس جماعت نے خود ڈسکہ اور وزیرآباد الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑے اور الزامات دوسروں پر لگا رہے ہیں۔ یہ تو بیلٹ پیپر چھین کر بھاگنے والی جماعت ہے۔ آر ٹی ایس بٹھا کر خود حکومت بنانے والی جماعت کو دھاندلی کے الزامات زیب نہیں دیتے۔ اسد عمر کے الزامات ان کی شکست کا پیش خیمہ ہیں۔
Load/Hide Comments



