کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بارشوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 37ہوگئی ہے،جاں بحق ہونے والوں میں 18 خواتین،12مرد اور21بچے شامل ہیں،جبکہ 48زخمی ہوئے ہیں اس کے علاوہ 353گھروں ومکانات کونقصان پہنچاہے،436مال ومویشی ہلاک ہوئے ہیں ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نصیراحمدناصر کے مطابق پشین کے علاقے میں طور مرغا ملیکار ڈیم ٹوٹ گیا اطلاع ملتے ہی پی ڈی ایم اے کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،پی ڈی ایم اے کی امدادی ٹیموں نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ڈپٹی کمشنر اورپی ڈی ایم اے کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں پی ڈی ایم اے کی بھاری مشنری، ایمبولینسز پشین میں موجود ہیں امدادی سامان،خوراک،خیمے،کمبل سمیت دیگر اشیا بھی پیشن روانہ کر دیں گئیں ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق کے مطابق کلی ملک یار کے علاقے سے پانی میں بہہ جانے والے دو افراد کی لاشیں نکال لیں گئیں،لاشیں پی ڈی ایم اے کے غوطہ خوروں نے گہرے پانی سے نکالیں ایک لاپتہ شخص کی تلاش تاحال جاری ہے،دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے ابتک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 49افراد جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونے والوں میں 18 خواتین،12مرد اور21بچے شامل ہیں،جبکہ 48زخمی ہوئے ہیں اس کے علاوہ 353گھروں ومکانات کونقصان پہنچاہے،436مال ومویشی ہلاک ہوئے ہیں۔اموات بولان،کوئٹہ،ژوب،دکی،خضدار،کوہلو، کیچ،مستونگ،ہرنائی،قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی،بلوچستان کے ضلع پنجگور میں شدید بارشوں کے باعث دیوار گرنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حاجی غازی کے علاقے میں دیوار گرنے سے چار بچے جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی اور ایک بہن شامل ہیں، بچوں کی عمریں دو سے سات سال کے درمیان ہیں۔بچوں میں طلال،عدیدہ، مجاہد نعمان عمر، ارمان شاہد شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ شدید بارشوں کے باعث دیوار کے خستہ حال ہونے کے نتیجے میں پیش آیا، امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر بچوں کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا، ایک ہی گھر میں چار کمسن بچوں کی اموات پر کہرام مچ گیا۔دوسری جانب ضلع گوادر میں تیسرے دن بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث اہم سڑکوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا اور گاڑیوں کی آمدورفت میں شدید مشکل پیش آئیں، پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو کوسٹل ہائی وے پر سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔
Load/Hide Comments



