پنجاب حکومت نے کسانوں کوریلیف دینے کا پلان تیار کرلیا

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے کسانوں کوریلیف دینے کا پلان تیار کرلیا،حکومت چھوٹے کسانوں کو فی کس2 لاکھ روپے کا بلا سود قرض دے گی۔ محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے ایوان وزیر اعلی پنجاب کو باقاعدہ پلان بنا کر پیش کردیا گیا ہے جس میں صوبے میں کسان خوشحال کینام سیپروگرام شروع کیا جائے گا۔حکومت کسان خوشحال پروگرام کیتحت کسانوں کو بلا سود قرضے دے گی،حکام کے مطابق حکومت چھوٹے کسانوں کو فی کس 2 لاکھ کا بلا سود قرض دے گی۔بینک آف پنجاب 5 ایکڑ زمین کے مالکان کو قرض فراہم کریگا۔حکومت فصلوں میں ہونیوالے نقصان پر بھی پیسے دے گی،محکمہ زراعت نیوزیر اعلی کو منصوبے کے متعلق بریفنگ دی۔لاہور میں ڈیڑھ لاکھ سیزائد کسان سکیم سے فائدہ لے سکیں گے۔