پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی حمایت جاری رکھے گا، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں ہفتے ایک درجن کے قریب کشمیری نوجوانوں کو جعلی گھیراؤ و تلاشی آپریشنز میں گرفتار کیا گیا۔ پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی حمایت جاری رکھے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کراچی میں دہشت گردی پر تحقیقات جاری ہیں۔ چینی اساتذہ پر حملے کی تحقیقات بھی ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں۔ ترجمان نے کہا حالیہ دونوں میں سفارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا چینی اور امریکیوں کے دوروں سے پاکستان کی امریکہ اور چین دونوں سے باہمی مفادات پر مبنی تعلقات میں اضافہ کی خواہش کا اظہار ہوتا ہے۔ ترجمان نے کہا ہم امریکہ سے اقتصادی، دفاعی، تجارتی موسمیاتی تبدیلیوں، سیکیورٹی اور تعلقات پر۔مبنی گہری شراکت داری چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے کہ وہ ان تعلقات کو لے کر آگے بڑھیں۔ ترجمان نے کہا کسی بھی قسم کے تبصرے سے قبل ہمیں جی 7 کے حالیہ بیکٹ اینڈ روڈ کے مقابلے میں منصوبے کا جائزہ لینا ہوگا۔ بیکٹ اینڈ روڈ منصوبے سے دنیا بھر میں 100 سے زاید ممالک کے شہریوں کو فایدہ ہو گا۔