وفاقی وزیر سعد رفیق کا پی آئی اے کے کرایوں میں 20 فیصد رعایت دینے کا اعلان

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر ہوابازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عیدالاضحی کے موقع پر ٹرینوں کے بعد پی آئی اے کے کرایوں میں 20 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر کی ہدایت پر عید کے دوران پی آئی اے مسافروں کی سہولت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کرایوں میں 20 فیصد کمی کرے گی۔یہ سہولت عید کے تینوں دن اندرون ملک پروازوں پر سفر کے لئے میسر ہوگی۔