اسلام آباد(آن لائن) پاک فوج نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیماؤں شہروز کاشف اور فضل علی کو نکالنے کے لیے ہائی رسک ریسکیو آپریشن کو مربوط کر رہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوہ پیماؤں کو بچانے کے لیے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر اور ایک گراؤنڈ سرچ ٹیم کام کررہی ہے، آرمی ایوی ایشن کے پائلٹوں نے جرات کے ساتھ خراب موسمی حالات کے باوجود دو ہیلی کاپٹر اڑائے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق گہرے بادلوں اور اونچائی زیادہ ہونے کی وجہ سے کوہ پیماؤں کو نکالا نہیں جاسکے، تاہم زمینی ٹیم کوہ پیماؤں کے قریب پہنچ چکی، کوہ پیما اس وقت 21 ہزار فٹ کی بلندی پر کیمپ تھر میں موجود ہیں۔آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ موسم کی صورتحال کے تحت پرواز کر رہے ہیں جبکہ زمینی ٹیم کوہ پیماؤں کو کیمپ 2 سے ریسکیو کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments



