کراچی (آن لائن)سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین اور پی ٹی آئی کے معاون ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے،آئی ایم ایف کی ایماء پر منی بجٹ اور خانہ پوری بجٹ کے باوجود پیکیج نہیں مل رہا،دوست ممالک نے بھی پیسے دینے سے انکار کردیا ہے،موجودہ حکومت کے محض تین ماہ میں ہی بدترین مہنگائی کردی ہے،گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین اور مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ موڈیز نے پاکستا ن کی ریٹنگ منفی کردی ہے اور پاکستان کو نہ تو آئی ایم ایف سے ریلیف پیکیج مل رہا ہے اور نہ ہی دوست ممالک سے پیسے مل رہے ہیں،موجودہ حکومت پاکستان کو دیوالیہ پن کی جانب لے جارہی ہے،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے معاملات نہیں سنبھل رہے،پی ڈی ایم کی 90روز کی کارکردگی انتہائی بدترین ہے،مجض تین ماہ میں ہی مہنگائی کا14 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،ڈالر کی قدر نیچے آنے کا نام نہیں لے رہی،زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل گررہے ہیں جبکہ بر آمدات میں بھی کمی ہوئی ہے،بجلی،گیس اور پٹرولیم مصوعات مہنگی ہونے سے مہنگائی کی شرح 21فیصد سے زائد ہوگئی ہے جو کہ ہم12 فیصد کی شرح پر چھوڑ کر گئے تھے،انہوں نے چار کروڑ سے زائد ٹیکس دینے والوں کا ریکارڈ غائب کردیا ہے،اس وقت ملک میں بجلی اور گیس کا بدترین بحران ہے اور حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں ہے،وزیر خزانہ مہنگائی کرنے کے باوجود آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ناکام ہیں،حکومت رواں مالی سال28ارب ڈالر کا قرضہ لینے جارہی ہے،جس کا بوجھ عوام برداشت کرینگے،ابھی مزیدمنی بجٹ آئینگے،موجودہ حکومت اپنی وقعت کوھ بیٹھی ہے،چیناور دوسرے ممالک نے پاکستان سے نظریں پھیر لی ہیں اور پاکستان اس وقت شدید مالی دباؤ کا شکار ہے،ان سے ڈالر کی قدر کی قابو نہیں ہورہی ہے،موجودہ حکومت معاشی میدان میں سراسر ناکام ہوچکی ہے اور ہماری حکومت میں ہونے والی معاشی ترقی کو انہوں نے روک دیا ہے۔
Load/Hide Comments



