لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر محکمہ بلدیات کے ملازمین کی چھٹی ختم کرکے 100فیصد عملہ کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کیہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری بلدیات عمران سکندر بلوچ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مزید برآں سیکریٹری بلدیات نے تاکید کی ہے کہ قربانی کی آلائشوں کو ٹکانے لگانے کے کام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بلدیاتی اداروں کا سٹاف طے شدہ طریقے کے ساتھ قربانی آلائشیں اکٹھی کر کے مقررہ مقامات ٹکانے لگائے تاکہ شہریوں کو اس معاملے میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے بلدیاتی افسران اپنے اپنے علاقوں میں واقع عید گاہوں اور مساجد کی صفائی بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عید مسمانوں کے لیے خوشی کا تہوار ہے لہٰذا شہروں کے گلی محلوں میں بھی عمومی صفائی اور نکاسئی آب کا کام بروقت مکمل کیا جائے۔
Load/Hide Comments



