لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے فواد چوہدری کو کچہریوں میں وکالت نامے بیچنے والا ٹاؤٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری کی پریس کانفرنس بشریٰ فرح بچاؤ کے نعرے ہیں، چیخیں بتا رہی ہیں کے وہ این آر او مانگ رہے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا فواد چودھری بشریٰ بی بی کے کہنے پر مریم نواز اور مریم اورنگزیب کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔فواد چودھری بشریٰ بی بی کے کہنے پہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں تاکہ بشریٰ بی بی سے سوال نہ کریں۔فواد چودھری جتنا بھی بولے بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کی کرپشن کی داستان چھْپ نہیں سکتی۔پی ٹی وی کے اربوں روپے کے ٹھیکے غیرقانونی طور پر اے آر وائے کو دینے پر جواب دو۔ انہوں نے کہا فواد چودھری کی چیخیں بتا رہی ہیں کے وہ این آر او مانگ رہے ہیں ۔کرپشن کی پیرنی نے جہلم کا ڈبو چھوڑ دیا ہے تاکہ بشری بی بی، عمران نیازی، فرح گوگی اور اپنی کرپشن سے توجہ ہٹائی جا سکے۔پارٹیاں اور باس بدلنے والا پیسے کی خاطر جھوٹ بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا مریم نواز شریف اور مریم اورنگزیب کی کردار کشی کرپشن کی پیرنی کے کہنے پر کی جا رہی ہے۔
جھوٹے اور بے بنیاد الزامات سے بشری چورنی کی حقیقت ہر گز چھپ نہیں سکتی۔فواد چوہدری ہیروں کے سوداگر عمران نیازی اور کرپشن کی پیرنی کی نااہلی کے ریفرنس بھجوائیں۔فواد چوہدری پیسے کے لئے چچا کو بھی بیچ چکا ہے۔انکل جج کے نام پر پیسے پکڑنے والا فواد چوہدری ٹاؤٹ تھا، ہے اور رہے گا۔پی ٹی آئی راہنما سینئر قانون دان حامد خان کی گواہی کی گواہی کے بعد فواد چوہدری کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئیے۔
Load/Hide Comments



