لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غریب کی مفت بجلی فتنہ خان کی وجہ سے چھینی گئی فتنہ خان بتائے اس کی کس انا کو تسکین پہنچی؟،الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں 100 یونٹ تک مفت بجلی کا حکم معطل کیے جانے کے بعد ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ غریب کی مفت بجلی چھین کر فتنہ خان کی کس انا کو تسکین پہنچی۔ ناداروں کے ریلیف کو گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان پنجاب کے عوام سے نوالا چھین کر کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنکی پیرنی کے ذریعے پنجاب میں غدر اورتباہی مچا کر گئے ہیں اس سے تسلی نہیں ہوئی؟۔
Load/Hide Comments



