ای سی سی نے یکم جولائی کا 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا بین الاقوامی ٹینڈر منسوخ کردیا

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یکم جولائی کا 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا بین الاقوامی ٹینڈر منسوخ کردیا جبکہ گندم کی اصل ضرورت کا پتہ لگانے کیلئے کمیٹی تشکیل دید ی گئی ہے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، سید نوید قمر، خرم دستگیر خان، شاہد خاقان عباسی، وزیر مملکت مصدق مسعود ملک سمیت وفاقی سیکرٹریز اور اعلیٰ افسران نے شرکت کیں۔اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی قدرتی گیس کی قیمت فروخت کے بارے میں سمری پیش کی گئی ۔ اجلاس کے شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے مارچ 2022ء تک گیس سیکٹر کا ٹیرف کا فرق 547 ارب روپے سے بڑھ چکا ہے۔گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ جون 2018ء کے 299 ارب روپے سے بڑھ کر 2022ء کو 1232 ارب روپے ہوچکا ہے محصولات نقصانات، سرکلر قرضے، سپلائی چین کے تسلسل اور نئی دریافت میں سرمایہ کاری کیلئے قیمتوں پر نظرثانی ضروری ہے۔ اجلاس میں ای سی سی نے صارفین کو گیس کی فروخت کی قیمتوں میں مجوزہ نظر ثانی کی منظوری دیدی وزیر اعظم ریلیف پیکج 2020ء کے تحت کے پی کیلئے سستا آٹا اقدام اور یوٹیلٹی اسٹورز کے نیٹ ورک کی توسیع سمری بھی منظور کی گئی یکم جولائی سے 31 اگست تک کے پی میں 1200 اضافی سیل پوائنٹس پر سستا آٹا فراہم کیا جائے گا۔ ای سی اجلاس میں ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کو مارک اپ ادائیگی کے لئے 96.87 ملین روپے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے جبکہ ای سی سی نے یکم جولائی کا 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا بین الاقوامی ٹینڈر منسوخ کردیا گیا ہے ای سی سی نے لٹی سی پی کو تین لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے نئے ٹینڈر جاری کرنے کی ہدایت کی وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کے لئے گندم کی اصل ضرورت کا پتہ لگانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ای سی سی نے 660 میگاواٹ کے سپر کول پاور پراجیکٹ، جامشورو کے دو یونٹس کی تعمیر کے لئے دس ارب کی گارنٹی کی منظوری دیدی جائیکا کے لئے جی ایس ٹی کی ادائیگی سے استثنیٰ کی سمری منظور کرلی گئی ہے۔