شیخوپورہ (آّن لائن) تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا تقرر کبھی میرا مسئلہ نہیں رہا،حمزہ شہباز کچھ بھی کر لے یہ الیکشن نہیں جیت سکتا۔ شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 140 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرا خاندان سیاست میں نہیں تھا، میں گھر سے اکیلا نکلا تھا آہستہ آہستہ قافلہ بڑھتا گیا، تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو سارے پاکستان میں ہے، مجمع دیکھ کر اپنے امیدوار کو مبارک دیتا ہوں وہ الیکشن جیت گئے ہیں، کوئی لوٹا آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتا، کسی رنگ کا لوٹا اس جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتا، لوٹوں پر بڑے نوٹ خرچ کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن حمزہ شہباز کے ساتھ مل کر لوٹوں کو ضمنی الیکشن جتوانے کی کوشش کر رہا ہے۔ حمزہ شہباز جو مرضی کر لو یہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔ اپنے کارکنوں کو ہدایت دیتا ہوں ٹیم بنا کر میدان میں نکلیں تو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔کسی بھی رنگ کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔پی ٹی ا?ئی چیئر مین نے کہا کہ چین نے 35 سال میں 70 کروڑ افراد کو غربت کی لکیر سے نکال دیا۔ یہ کشمیریوں کی قربانیوں کو نظر انداز کررہے ہیں، انہیں کسی بھی طرح چوری کا پیسہ چاہیے، ان کے پیسے مغربی بینکوں میں پڑے ہوئے ہیں، لندن میں بڑے محلات ہیں، پیسے کی خاطر یہ اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں، مغربی بینکوں اور آف شور کمپنیوں میں ان کے پیسے پڑے ہیں، سابق صدر ا?صف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہوتے ہوئے ہمارے ملک میں ڈرون حملے ہوئے، ان کی ایک بار بھی جرات نہیں ہوئی کہ امریکا کو ڈرون حملوں سے منع کریں، یہ کبھی اپنے مفادات کیلئے ملک کی خاطر کھڑے نہیں ہوں گے، ان چوروں کی وجہ سے پاکستان ایک عظیم اور خوددار ملک نہیں بن سکا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ میں کشمیریوں کی قربانیوں کو نظر انداز کر کے بھارت سے دوستی نہیں کر سکتا، ہم بھی امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر غلامی نہیں چاہتے، ہندوستان میں مجھے جتنی عزت ملی شاید ہی کسی پاکستانی کو ملی ہو، میں بھی چاہتا ہوں کہ ہندوستان سے دوستی ہو، کشمیری کی قربانیوں کی قبر پر ہندوستان سے دوستی نہیں کر سکتا، امریکا کہتا ہے روس نہ جاؤ، امریکا سے پوچھتا ہوں روس نہ جانے کا منع کرنے والے تم کون ہوتے ہو۔ ہندوستان امریکا کا اتحادی ہے، امریکا کا اتحادی ہوتے ہوئے ہندوستان روس سے 30 فیصد سستا تیل خرید رہا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کا نام سن کر ان کی کانپیں ٹانگنے لگ جاتی ہیں، امریکا میں کوئی ضمانت پر ہو تو اسے چپڑاسی بھی نہیں رکھتے، یہاں ضمانت پر ہونے والے شخص کو وزیراعظم بنا دیا، امریکا نے 22 کروڑ عوام کی توہین کی ہے۔
Load/Hide Comments



