اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے بجلی مہنگی کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے نیپرا کی 7روپے 91 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی سفارش کی منظوری نہیں دی۔ یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ پانچ دنوں میں تربیلا ڈیم میں پامقدار آچکی ہے، یکم جولائی کو 1125میگا واٹ کی پیدوار تھی اس میں اڑھائی ہزار میگا واٹ بجلی کی پیدواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے، اس وقت بجلی کا شارٹ فال جو اوسط 4 سے 5 ہزار میگاواٹ ہے اس میں 50فیصد کمی آئے گی،موسم کی بہتر کی وجہ سے طلب میں کچھ کمی آئی ہے،انشااللہ عیدالاضحی کے دنوں میں پاکستان کے عوام کو لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی محسوس ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کی ریفلنگ کا عمل جاری ہے،اس میں جلدبازی ممکن نہیں، امید ہے کہ عیدالاضحی سے قبل مزید 1100میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔اسوقت بہت سے ایسے پلانٹس جو گیس پر چل سکتے تھے انھیں دیگر ایندھن پر چلایا جارہا ہے تاکہ بہترین پیدواری صلاحیت حاصل ہوسکے، بعض جگہوں پر عارضی خلل آتا ہے تاہم بہتر نگرانی کی وجہ سے جلدی رپیئرنگ ہورہی ہے۔خرم دستگیر نے بتایا کہ افغانستان سے کوئلے کی درآمدات میں پیش رفت ہوئی ہے،معاہدہ آئی پی پیز اور افغانستان کی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ہوا،دونوں حکومتیں سہولت کار ہیں، عیدالاضحی کے بعد ایک وفد کابل کا دورہ کریگا،عبوری حکومت کے ساتھ بات ہوگی کہ کیسے کوئلے کی برآمد کو جاری رکھا جائے۔ ساہیوال پاور کول پاور پراجیکٹ تک رسائی کے لئے ریلوے نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا،اب تک تین کوئلے کی ٹرینیں ساہیوال پہنچ چکی ہیں، جیسے سرحد سے آمد میں تیزی آئے گی، ترسیل بھی ایسے ہی ممکن بنائے گی، کوشش ہے مقامی کوئلے پر پلانٹس پیدوارا ی صلاحیت حاصل کرسکیں۔خرم دستگیر نے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے بھی سہولت مل رہی ہے، ہماری استدعا ہے کہ کوئلے کی درآمدت کو 24گھنٹے جاری رکھی جائے، شام کے اوقات کار کوئلے کے لئے مختص کیے جائیں، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، پاک فوج سمیت تمام اداروں نے اس حوالے سے اپنا بھر پور حصہ ڈالا ہے۔
Load/Hide Comments



