اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کے پی حکومت قبائلی اضلاع میں صحت کو کارڈ سیاسی کارڈ کے طور استعمال کر رہی ہے۔ جو الزام کے پی حکومت لگا رہی ہے وہ سمری عمران خان منظور کر کے گئے تھے،پی ٹی آئی نے سرکاری اسپتالوں کو مادرپدر آزاد کیا تھا،حکومت پمز اسپتال میں ایف ایم ٹی آئی کا قانون واپس کرنے جا رہی ہے،پمز حادثے میں کوئی کوتاہی نظر آئی تو کریمنل کارروائی ہو گی، شہری کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہسار بلاک میں ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کوہسار بلاک میں ڈسپنسری وقت کی اہم ضرورت تھی۔ اس سے 3 ہزار افراد کو ابتدائی طبی امداد کی سہولت دستیاب ہو گی۔پمز میں کل ایک حادثہ پیش آیا ہے،اداروں کو جب مدر پدر آزاد کر دیں تو اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں،انسانی جانوں کا ہمیں بڑا احترام ہے،اگر پمز میں موجود مریضوں کی جانوں سے کھیلا گیا تو میں انکے بورڈ کو نہیں چھوڑوں گا،کورونا میں اضافہ کے سبب نئے ایس او پیز جاریکر دئیے ہیں،انتظامیہ،این آئی ایچ اور این سی او س سے مسلسل رابطے میں ہیں،کورونا ایس او پیز کے حوالے سے جتنی سختی کرنی پڑی کریں گے،عوام کی جانیں زیادہ اہم ہیں۔
Load/Hide Comments



