وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 22 جولائی کو طلب کرلیا

لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے اجلاس 22 جولائی شام 4 بجے طلب کرلیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے دستخطو ں کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کریں گے۔چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت اجلاس طلب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اقدامات کر رہے ہیں۔پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ ایوان میں فیئر اینڈ فری ماحول کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔