اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کو جمہوریت دشمنوں کے سیاسی قبرستان سے ملنے والی رونے والی ممی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی شکوے، کبھی الزامات، کبھی دھمکیاں اور کبھی معافیاں مانگتے ہیں۔ ان کی جعلی پریس کانفرنس دیکھ کر فلم رودالی کی یاد آتی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان میڈیا کے سوالات سے ڈرتا ہے اس لئے تنہا بیٹھ کر ایک عدد کیمرہ کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمت اور جرا ¿ت ہے تو صحافیوں کے سامنے بیٹھ کر پریس کرے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تمہیں امریکہ نے نہیں آصف علی زرداری نے اقتدار سے نکالا ہے کیونکہ ملک ڈوب رہا تھا۔ آصف علی زرداری نے عمران خان کو اقتدار سے نکال کر پاکستان کو بچایا ہے۔
Load/Hide Comments



