ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے منحرف اراکین اسمبلی کے کاغذات واپس نہ کرنے کا معاملہ

لاہور (آن لائن) ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے منحرف اراکین اسمبلی کے کاغذات واپس نہ کرنے کے حوالے سے معاملہ پر قانون دان اظہر صدیق نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے الیکشن کمیشن پاکستان کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے منحرف اراکین کو انتخابات سے روکنے کیلئے قانون سازی کی ہدایت کی سپریم کورٹ نے 63اے پرعمل درآمد کیلئے واضع احکامات دئیے اعلی عدلیہ کے حکم کے باوجود منحرف اراکین کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے الیکشن کمیشن کا اقدام سپریم کورٹ کے احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہے انتخابات میں حصہ لینے والے منحرف اراکین کے کاغذات نامزدگی واپس کئے جائیں کاغذات نامزدگی واپس نہ کرنے پرسپریم کورٹ سے رجوع کیاجائے گا-