اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر محسن عزیز نے صحافی اور اینکرپرسن عمران ریاض خان کی گرفتاری کا سخت نوٹس لیا ہے،بتایا گیا ہے کہ سینیٹر محسن عزیز نے عمران ریاض خان کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس جلدبلانے کا عندیہ دیا ہے، اجلاس میں عمران ریاض خان کی گرفتاری/ نظر بندی کی تحقیقات کی جائیں گی، قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 23 جون 2022 کو ہونے والے اجلاس میں پولیس کی جانب سے حراسگی بارے عمران ریاض کے اٹھائے گئے سوالات اور خدشات کے حوالے سے اسلام آباد اور پنجاب کے آئی جی پیز سے رپورٹس بھی طلب کی جائیں گی۔
Load/Hide Comments



