ایون فیلڈ ریفرنس،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں عید کے بعد سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(آن لائن)ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں عید کے بعد سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں، اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ اپیلوں پر سماعت کرے گا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے 21 جولائی کے لیے کیسز سماعت کے لیے مقرر کر د ئیے۔ یاد رہے کہ عدالت نے اپیلوں میں فریقین سے حتمی دلائل طلب کر رکھے ہیں۔