اسلام آباد(آن لائن): وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی، مشرق وسطی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ سعودی حکومت نے حج کے بہترین انتظامات کئے ہیں جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ جو پاکستانی سعودی عرب میں ہیں وہ سعودی حکومت کی اجازت کے بغیر حج کرنے نہ جائیں ایسا نہ ہو سعودی حکومت گرفتار کرلے اور پریشانی بن جائے انہوں نے کہاکہ جمعہ کو حجاج جمعہ کو عرفات جمع ہوں گے اپیل ہے کہ حجاج سیاسی سرگرمیوں سے گریز کریں انہوں نے کہاکہ سپہ سالار نے پاکستانی فوج کو واضح ہدایات دی ہیں کہ ان کے ادارے سے کوئی بھی سیاسی سرگرمیوں سے پرہیز کریں انہوں نے کہاکہ اگر کسی کے پاس افواج پاکستان کے سیاست میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت ہے تو وہ جی ایچ کیو جا کر جمع کروائے لیکن سوشل میڈیا سے گریز کرے انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے حوالے سے جلد ضابطہ اخلاق قوم کے سامنے لائیں گے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور ملائشیا کے تعاون سے ملائیشیا میں ہونے والی کانفرنس میں کشمیر کا موقف واضح طور پر رکھا گیا ہے۔
Load/Hide Comments



