کیف(آن لائن) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کے جنگ سے تباہ شدہ ملک کی تعمیر نو اور بحالی پوری جمہوری دنیا کا مشترکہ فریضہ ہونا چاہیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات سوئٹزرلینڈ کے شہر لوگانو میں یوکرین کی تعمیر نو کے لیے چالیس سے زائد ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے دو روزہ مشاورتی اجلاس سے اپنے ویڈیو خطاب میں کہی۔ اس موقع یوکرینی وزیر اعظم نے جنگ کے خاتمے کے بعد یوکرین کی تعمیر نو کے لیے ایک ایسا پروگرام بھی پیش کیا، جس کی مالیت ساڑھے سات سو بلین ڈالر بنتی ہے۔ یوکرین ریکوری کانفرنس کے نام سے اس مشاورت کا مقصد اس مشرقی یورپی ملک کے لیے اسی طرح کے ایک بحالی پروگرام کو ممکن بنانا تھا، جیسا دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کی تعمیر نو کے لیے مارشل پلان کے نام سے متعارف کرایا گیا تھا۔
Load/Hide Comments



