سعودی سفیر کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد (آن لائن) سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اپنے دورے کے موقع پر سعودی سفیر نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی۔ سعودی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔