راولپنڈی،اسلام آباد (آن لائن)جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آبادمیں منگل کے روز ہونے والی موسلا دھار بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ نشیبی علاقے ایک بار پھر زیر آب آگئے، نالہ لئی میں پانی کی سطح 18سے20فٹ تک بلند ہو گئی پیرودھائی کے علاقے ہزارہ کالونی میں نالہ لئی میں نو عمر بچہ ڈوب گیاواٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)راولپنڈی نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں جبکہ ریسکیو1122سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے نالہ لئی سمیت دیگر نالوں کی مناسب صفائی نہ ہونے کے باعث 84ملی میٹر بارش سے راولپنڈی کے متعدد نشیبی کمرشل و رہائشی علاقوں میں 2فٹ سے زئد پانی جمع ہو گیا بعض مقامات پر بارش اور نالوں کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا،وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر ایچ 13سیونتھ ایونیو،نائنتھ ایونیو،جی ایٹ میں مکانوں،دکانوں میں پانی داخل ہو گیا،ایکسپریس وے کے ملحقہ آبادیاں ڈھوککالاخان،سوہان،شکریال،کے علاقے بھی زیر آب آ گئے،بنی گالا میں چار بچے کورنگ نالا میں ڈوب گئے،نیوی اور دیگر ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹہ آپریشن کے بعد چاروں بچوں کو بحفاظت نکال لیا،شکریال میں دو خواتین سڑک کنارے مین ہول میں گر گئیں،ٹانگیں ٹوٹ گئیں،ڈپٹی کمشنر کا بھارہ کہو،بنی گالا،سیکٹر ایچ تیرہ کا ہنگامی دورہ،حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد ضروری ہدایات بھی دیں، اسلام آباد ایکسپریس وے سے ملحقہ کھنہ ایسٹ، مدینہ ٹاؤن، اقبال ٹاؤن سمیت ملحقہ علاقوں میں نالے اور نالیاں ابل جانے سے نظام زندگی معطل ہو رہ گیا راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے دوران صرافہ بازار، بوہڑ بازار اور لال حویلی کے گردونواح میں پانی کا ریلا داخل ہونے سے 2فٹ سے زائد پانی جمع ہو گیاجبکہ متعدددکانوں کے اندرپانی داخل ہو گیاادھر صادق آباد،جامع مسجد روڈ،ندیم کالونی،جاوید کالونی،ڈھوک کھبہ،ڈھوک رتہ، ڈھوک نجو، خیابان سرسید پیرودھائی اور آریہ محلہ سمیت متعدد نشیبی علاقوں میں گلیوں میں پانی بھر گیا تیز بارش کے باعث مری روڑ پر لیاقت باغ، کمیٹی چوک اور مریڑ چوک پر پانی جمع ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مری روڑ پر مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے کے باعث بدترین ٹریفک جام رہاٹریفک جام کے باعث کئی ایمبولینس گاڑیاں مریضوں سمیت پھنس گئیں کمیٹی چوک سے مریڑ چوک تک پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک1گھنٹے سے زائد وقت تک بند رہی اسی طرح بکرا منڈی سے 22 نمبر تک بارش کے دوران ابتر صورتحال رہی شہر اور کینٹ کی سڑکیں برساتی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں اطلاعات کے مطابق ہزارہ کالونی کے قریب نالہ لئی میں نوعمربچہ نہاتے ہوئے ڈوب گیاجس کے لئے مذکورہ علاقے میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیاریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیمیں نالہ لئی کے مقام پر بچے کی تلاش میں مصروف ہیں راولپنڈی کے شہریوں کے مطابق شہر اور کینٹ کے علاقوں میں برساتی نالوں کی صفائی کی طرف توجہ ہی نہیں دی گئی –
Load/Hide Comments



