تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان 13جولائی کو فیصل آباد آئیں گے

فیصل آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان 13جولائی کو فیصل آباد آئیں گے،وہ یہاں پی پی 97 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے چک جھمرہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے،پی ٹی آئی کے منخروف رکن اوراب مسلم لیگ ن کے ٹکٹ امیدوار اجمل چیمہ کی پوزیشن بہتر،پی ٹی آئی مقامی پریشان ا ٓن لائن کے مطابق پی پی 97 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ خاں کے کہنے پر پی ٹی آئی کے منخرف رکن حاجی محمد اجمل چیمہ کو مسلم لیگ ن کا ٹکت جاری کیا سیاسی مبصرین کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری علی افضل ساہی او ر مسلم لیگ ن کے امیدوارحاجی محمد اجمل چیمہ کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ فیصل آباد کو مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھاجاتا ہے اب یتحریک انصاف کو وہ حمایت حاصل نہیں ہے اس لئے پی ٹی آئی کی قیاد ت پر یشان ہے کیونکہ ساہی فیملی تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے انکی فیملی کے سر کردہ (ر) میجر جنرل اکرم ساہی سابق صدر رفیق تارڈ ملٹری سیکرٹری ایک بھائی غلام رسول ساہی (ر) کرنل ہے انکی فیملی نے ہمیشہ اقتدار میں رہنے والی پارٹی کا ساتھ دیا ہے، پہلے مسلم لیگ ن پھر مشرف دور میں مسلم لیگ ق میں شامل ہوہونگے،اور محمد افضل ساہی مشرف دور میں پہلی مرتبہ ایم پی منتخب ہوئے اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر رہے اور 2018ء کے انتخابات میں تحریک انصاف کے شمولیت اختیار ہی اور انتخامات میں حصہ لیا مگر کامیاب نہ ہوسکے، پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری علی افضل ساہی کی لاہور عدالت عالیہ کے ایک اعلیٰ شخصیت سے قریب رشتہ داری بھی ہے دوسری جانب اس حلقہ سے ایم این اے چوہدری عاصم نذ یر سمیت مسلم لیگ ن مقامی قیادت، اراکین اسمبلی‘ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداروں اجمل چیمہ کی جیت کے پرامید ہیں اجمل چیمہ نے پہلے یہاں سے آزاد امیدوار کے طور الیکشن میں حصہ لیا کامیابی بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں یہاں پہلے بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار آزاد علی تبسم ایم پی اے رہے ہیں اور یہ حلقہ مسلم لیگ ن گڑھ ہے مسلم لیگ ن کے امیدوارحاجی محمد اجمل چیمہ کی کامیابی یقینی ہے-