اسلام آباد(آن لائن) پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس آج (منگل کو)ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کمیٹی کا چھٹااوراہم ترین اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،اجلاس میں تینوں سروسز چیفس،سربراہ آئی ایس آئی سمیت دیگر اداروں کے سربراہ بھی شرکت کریں گے،بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ،وفاقی وزرا،سینیٹ و قومی اسمبلی کی دفاعی قائمہ کمیٹی کے ارکان بھی شرکت کریں گے،عسکری حکام قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ دیں گے،یہ اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں افغانستان کے معاملات اور تحریک طالبان پاکستان سمیت دیگر اہم معاملات زیر غور آئیں گے،اجلاس میں ملکی مجموعی قومی سلامتی کی صورتحال پربھی تفصیلی بریفنگ دی جائیگی،،کمیٹی کے اجلاس کے لئے خصوصی طور پر فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments



