وزیر اعظم کی امریکا کے یوم آزادی پر حکومت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے یوم آزادی پر حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت بائیڈن انتظامیہ کیساتھ ہر سطح پر روابط بڑھانے کی خواہش مند ہے، امریکا کیساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت باہمی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔