اسلام آباد (آن لائن) وزارت پٹرولیم نے پنجاب کی ایکسپورٹ اور نان ایکسپورٹ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی معطل کردی۔ ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ گیس کی سپلائی 8 جولائی تک بند کی گئی ہے، گیس سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ بجلی کے حالیہ بحران سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے،گیس سپلائی کی بندش سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ایکسپورٹ آرڈرز بری طرح متاثر ہو رہے ہیں،یہ گیس پنجاب کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو فراہم کی جانیوالی گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس کو فراہم جارہی ہے، پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 130 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی تھی جبکہ ایکسپورٹ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 80 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی تھی، نان ایکسپورٹ ٹیکسٹائل سیکٹر کو 50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی تھی جو اب 8 جولائی تک بند کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments



