نیپرا نے کے الیکٹر ک صارفین کے لئے بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(آن لائن) نیپرا نے کے الیکٹر ک صارفین کے لئے بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ بنتا ہے۔ نیپرا نے اس سے قبل 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی،کے الیکٹرک حکام کے مطابق کے الیکٹرک نے صارفین سے 380 ارب روپے وصول کرنے ہیں،انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو سستی بجلی لینے کے لئے نیپرا کی ضرورت ہوتو ہم حاضر ہیں، ہم سستی بجلی کے لئے وفاقی اورصوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔