اسلام آباد(آن لائن) قومی احتساب بیور(نیب)میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کر دیئے گئے۔ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ مرزا سلطان محمد سلیم کو نیا ڈی جی نیب لاہورتعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی سے بھی ذمہ داریاں واپس لے کر ان کی جگہ ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کا تبادلہ راولپنڈی کر دیا گیا۔عرفان منگی کو ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا ہے،ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کی جگہ نعمان اسلم کو ڈی جی نیب بلوچستان لگا دیا گیا ہے اسی طر ح مسعود عالم خان کو ڈی جی نیب سکھر اور فیاض احمد قریشی کو نیا ڈی جی نیب ملتان تعینات کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments



