مشکل وقت میں ڈیپازٹ پر چین کے شکرگزار ہیں ہیں،پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی دھجیاں اڑائیں،وزیراعظم

لاہور (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا اولین ترجیح ہے، دیوالیہ پن کا خطرہ ٹل گیا، مشکل وقت میں ڈیپازٹ پر چین کے شکرگزار ہیں ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دن رات محنت کر کے ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے، ہم مشکل وقت سے نکل آئے ہیں، ہمیں چین کا ہمیشہ شکر گزار رہنا چاہیے، ڈیپازٹ جمع کرانے پر چین کے شکر گزار ہیں، دیوالیہ پن سے ہم نکل آئے ہیں،قوم پریشان نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کر برباد کر دیا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی دھجیاں اڑائیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ کو آج کل میں خود مانیٹر کر رہا ہوں، گیس کے بر وقت سودے نہ ہونے کہ وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، جب گیس سستی تھی 3 ڈالر تک آگئی تھی تو پی ٹی آئی حکومت نے مجرمانہ غفلت سے کام لیا، منصوبوں کی تاخیر سے ملکی زراعت، صنعت اور ایکسپورٹس کو نقصان پہنچا، نواز شریف دور کے منصوبے جو زیر تکمیل تھے ان میں تاخیر کی گئی، منصوبوں کی تاخیر سے ملکی زراعت، صنعت اور ایکسپورٹس کو نقصان پہنچا۔وزیراعظم شہباز شریف جانے والی بس کے نالے میں گرنے سے 19 افراد کے جاں بحق ہونے پر کہا کہ گہرا دکھ اور رنج ہے، اللہ تعالی مرحومین کے درجات بلند کرے، میری تمام تر ہمدردیاں سوگواران کے ساتھ ہیں، زخمی افراد کو بہترین اور فوری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔قبل ازیں وزیر اعظم کی سینئر تجزیہ کار سلمان غنی کے گھر جوہر ٹاؤن آمد ہوئی، شہباز شریف نے سلمان غنی سے انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، مرحوم کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر سینئر صحافی سجاد میر، مجیب الرحمٰن شامی اور دیگر بھی موجود تھے۔