چترال ( آن لائن) عالمی سطح پر مشہور دنیا کی بلندترین پولو گراونڈ شندور میں منعقدہ فیسٹول اپنی تمام تر رعناییوں اور رنگینیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا، چترال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فاینل پولو میچ جیت کر ٹایٹل اپنے نام کرلیا، کھیل کے وقفے میں پیراگلایڈنگ اور ثقافی شو کا شاندار مظاہرہ، ایی جی ایف سی نارتھ نے انعامات تقسیم کیئے۔محکمہ سیاحت صوبہ خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ لویر اور اپر چترال کے زیر انتظام سطح سمندر سے بارہ ہزار پانچ سو فٹ کی بلندی پر واقع دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں منعقد ہ تین روزہ رنگا رنگ پولوفیسٹول اختتام پذیر ہوگیا، جہاں اندرون و بیرون ملک سے آیے ہویے سیاح فری اسٹایل پولو سے لطف اندوز ہوئے۔ شندور فیسٹول کا ٹایٹل چترال اے ٹیم نے انتہایی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ۹ کے مقابلے میں دس گول سے جیت کر دوبارہ ٹایٹل اپنے نام کرلیا، مین آف دی میچ چترال کے وایس کیپٹن اظہار علی ٹھیرے۔ جبکہ چترال ٹیم کی قیادت شہزادہ سکندر الملک کررہے تھے۔ شندور فیسٹول میں مجموعی طور پرچترال اور گلگت کے ٹیموں کے مابین فری سٹایل پولو کے چھ میچ کھیلے گیے جن میں سے پانچ میں چترال کی ٹیمیں فاتح رہیں جبکہ ایک میچ گلگت ٹیم نے جیتی۔ فیسٹول کے اخری دن آیی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل عادل یامین تھے جنھوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی۔ کھیل کے وقفے میں دنیا کی بلندترین پولو گراونڈ میں پیراگلائڈنگ کا شاندار مظاہرہ بھی ہوا۔ جس میں پاک آرمی اور سول پائلٹوں نے حصہ لیا۔ اور ساتھ ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔، جسمیں کالاش کمیونٹی کے مردو خواتین نے بھی حصہ لیا۔
Load/Hide Comments



