اسلام آباد میں دکانوں کو جلد بندکرنیکے احکامات 10 جولائی تک معطل

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد میں دکانوں کو جلد بندکرنے کے احکامات 10 جولائی تک معطل۔11 جولائی سے دکانوں کی بندش کے اوقات کار پرانے نوٹیفکیشن کے مطابق ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دکانوں کی بندش سے متعلق احکامات 10 جولائی تک معطل کر دیے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دکانوں کی بندش کے احکامات معطل کرنے کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے۔11 جولائی سے دکانوں کی بندش کے اوقات کار پرانے نوٹیفکیشن کے مطابق ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ11 جولائی سے احکامات پر عمل درا?مد نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔خیال رہیکہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے جاری ایک بیان میں مارکیٹوں اور بازاروں کو رات 9 بجے بندکرنیکی پابندی 9 جولائی تک ختم کرنیکا اعلان کیا گیا تھا۔