پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مالی سال2021-22کا اختتام مثبت

کراچی (آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مالی سال2021-22کا اختتام مثبت ہوا،ماہ جون کے آخری ہفتے کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کا رجحان غالب رہا،کے ایس ای100انڈیکس 500پوائنٹس بڑھ گیا جس کیوجہ سے انڈیکس41ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر41600پوائنٹس کی نئی سطح پر جا پہنچا،کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ49.42فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کا معاہدہ طے پانے کی امید،چین کیے کنسورشیم بینک کی جانب سے 2ارب30کروڑڈالر کا قرض موصول ہونے،سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت میں توسیع کے امکانات پر سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری کو ترجیح دی جس کی وجہ سے 3دنوں میں کے ایس ای100انڈیکس 1159.4پوائنٹس بڑھ گیاتاہم مالی سال کے اختتام تک افرط زر کی شرح 20فیصد تک پہنچے،آئی ایم ایف کی چار مزید سخت شرائط کے تحت پیٹرول کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی شرط،پیٹرول پر مرحلہ وار لیوی کی مد میں 50روپے فی لیٹر بڑھانے اور یومیہ بنیادوں پر پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل جیسے شرائط پر مارکیٹ2دن مندی کی لپیٹ میں رہی اور اس دوران انڈیکس 580.84پوائنٹس لوز کر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 578.56پوائنٹس کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 41051.79پوائنٹس سے بڑھ کر41630.35پوائنٹس ہو گیا اسی طرح198.78پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15662.45پوائنٹس سے بڑھ کر15861.23پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28196.03پوائنٹس سے بڑھ کر28608.22پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب24کروڑ11لاکھ71ہزار712روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب62ارب57کروڑ70لاکھ19ہزار496روپے سے بڑھ کر69کھرب62ارب81کروڑ81لاکھ91ہزار208روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 7ارب روپے مالیت کے25کروڑ71لاکھ63ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم4ارب روپے مالیت کے15کروڑ40لاکھ30ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 42149.29پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 41051.79پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دورا ن مجموعی طور پر 1639کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے810کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،727میں کمی اور102کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ،ٹریٹ کارپوریشن،یونٹی فوڈز لمیٹڈ،پاک ریفائنری،ٹی پی ایل پراپرٹیز،سینر جیکو پاک،ورلڈ کال ٹیلی کام،میپل لیف،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ،آئی بوائے انرجی،ہم نیٹ ورک،جی تھیر ٹیکنالوجیز،ٹی پی ایل کارپوریشن،حیسکول پیٹرول،سوئی نادرن گیس،حبیب بینک،کوٹ ادو پاور،ایم سی بی بینک لمیٹڈ،ایگری ٹیک لمیٹڈ،پاک پیٹرولیم،پاک الیکٹرون،فوجی سیمنٹ،ایزگارڈنائن،یوسف ویوننگ اورکوہ نور اسپیننگ سر فہرست رہے۔