محکمہ موسمیات نے کراچی میں 2 بارشوں کے اسپیل سے متعلق الرٹ کردیا

کراچی (آن لائن)پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کراچی میں محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیش گوئی پر اپنے ویڈیو بیان میں کہاکہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 2 بارشوں کے اسپیل سے متعلق الرٹ کردیا ہے مون سون کے اسپیل کے الرٹ کے باوجود شہر میں نالوں کی صفائی نظر نہیں آرہی وزیر بلدیات، ایڈمنسٹریٹر کراچی، ڈی سی کورنگی کو کئی بار صفائی کیلئے خطوط لکھیعمران خان حکومت میں کراچی کے 3 بڑے نالوں کی صفائی یقینی بنائی گئی نالے ایک بار صاف کرنے سے ہمیشہ کیلئے جان نہیں بچائی جاسکتی نالوں کی صفائی ترجیحی بنیادوں پر کرنا ضروری ہے متعدد بار یاددہانی پر بھی صوبائی وزیر بلدیات سورہے ہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی ٹھکیوں کی بندربانٹ میں مصروف ہیں گوجر، محمود آباد،اورنگی نالہ کہیں صفائی کا جاری کام نظر نہیں آرہا کچرا اگر کہیں سے اٹھایا گیا تو نالے کے باہر رکھ دیا بارشوں میں باہر رکھا کچرا واپس نالوں میں جاتا ہے سندھ حکومت بارشوں کیلئے فوری اقدامات کریں راجا اظہر نے کہا کہ اگر اس بار بارشوں میں کوئی جانی نقصان ہوا تو ذمہ داری سندھ حکومت کی ہوگی-