اسلام آباد (آن لائن)پی سی بی نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 23-2022 کا اعلان کردیا.یہ اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمدوسیم نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ریڈ اور وائیٹ بال کٹیگریز میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑی شامل ہیں۔کپتان سمیت 5 کھلاڑیوں کو ریڈ اور وائیٹ بال دونوں فارمیٹ کے کنٹریکٹ دئیے گئے ہیں اور 10 کھلاڑیوں کو صرف ریڈ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے جبکہ 11 کھلاڑیوں کو صرف وائیٹ بال کا کنٹریکٹ کے حق دار ٹہرے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 7 کھلاڑی ایمرجنگ کٹیگری کا حصہ بن گئے ہیں۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی ریڈ بال اور وائیٹ بال دونوں طرز کی کرکٹ کے کنٹریکٹ کی اے کٹیگریز میں شامل کئے گئے ہیں۔ حسن علی ریڈ بال میں بی اور وائیٹ بال میں سی اور وائیٹ بال میں بی کٹیگری مل گئی اظہر علی ریڈ بال کنٹریکٹ کی اے جبکہ فواد عالم بی کٹیگری میں شامل کر لئے گئے ہیں۔ عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور نعمان علی ریڈ بال کی سی کٹیگری کا حصہ بنایا گیا جبکہ ڈی کٹیگری میں عابد علی، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔فخر زمان اور شاداب خان وائیٹ بال کنٹریکٹ کی کٹیگری اے میں شامل حارث رؤف بی اور محمد نواز کٹیگری سی کا حصہ بنائے گئے۔ آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی، زاہد محمود اور عثمان قادر کٹیگری ڈ ی میں شامل ہیں۔علی عثمان، حسیب اللہ، کامران غلام، محمد حارث، محمد حریرہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا ایمرجنگ کنٹریکٹ کا حصہ بن گئے۔انہوں نے کہا کو کھلاڑی بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کریگا، اس کی ضرور حوصلہ افزائی ہو گی۔
Load/Hide Comments



