واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر جو بائیڈن نے جی سیون رہنماؤں سے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے جواب میں مغرب کو متحد رہنا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جی سیون سربراہی اجلاس کے میزبان جرمن چانسلر اولاف شولس سے بات چیت کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ یورپ کو مزید اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا روسی صدر کو امید ہے کہ جی سیون اور نیٹو اتحاد کےمابین تقسیم پیدا ہو جائے گی-دوسری جانب جرمن چانسلر نے کہا کہ روسی صدر کو مغرب کے اس قدر متحد ہو جانے کی توقع نہیں تھی۔ یوکرینی صدر وولودیمر زیلینسکی بھی جی سیون اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے-
Load/Hide Comments



