ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری ٹیسٹ میچ پر بنگلہ دیش کی ٹیم مشکلات کا شکار

سینٹ لوشیا(آن لائن)ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ پر بنگلہ دیش کی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی، دوسری اننگز میں چھ وکٹوں پر 132رنز بنا لئے،ویسٹ انڈیزاننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 42 رنز درکا رہیں،اس سے قبل مڈل آرڈر بیٹر کائل میئرز کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 174رنز کی برتری کیساتھ 408 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، مڈل آرڈر بیٹر کائل میئرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے نہ صرف ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری سکور کی بلکہ 146 انفرادی سکور بناکر ٹیم کی میچ پر گرفت مضبوط بنادی،کپتان کریگ براتھویٹ 51، جان کیمبل 45 اور جرمائن بلیکووڈ 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بنگلہ دیش کی طرف سے خالد احمد نے پانچ اور مہدی حسن میراز نے تین جبکہ شرفل الاسلام نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ویسٹ انڈین بائرز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث تیسرے روز ہی بنگال ٹائیگرز نے 132 مجموعی سکور پر 6 وکٹیں گنوا دیں اور ان کو ویسٹ انڈین ٹیم کی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 42 رنز کی ضرورت ہے،نجم الحسن 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،ویسٹ انڈیز کے کیماروئچ نے تین جبکہ الزاری جوزف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔